کوئٹہ: بلو چستان عوامی پارٹی کے رہنماء صوبائی وزیر طارق مگسی نے کہا ہے کہ جام کمال خان ہی بلوچستان کے وزیر اعلیٰ رہیںگے تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی اکثریت کس کے سا تھ ہے ووٹنگ والے دن پتہ چلے گا ۔ یہ بات انہوںنے بدھ کو بلو چستان اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہاکہ اکثریت آج کی نہیں ووٹنگ کے دن اہمیت رکھتی ہے خوف زدہ نہیں کوئی لاپتہ نہیں ہے سب سے رابطہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ووٹنگ والے دن تحریک عدم اعتماد پیش کر نے والوں کو اپنی اکثریت دیکھانی ہے نا راض دوستوں سے آج بھی رابطے میں ہیں انشاء اللہ ہم انہیں منا لیں گے ہر کسی کا اپنا ذاتی معاملہ ہے جب آمنے سامنے بیٹھیں گے تب پتہ چلے گا کہ وہ صحیح چیزوں پر ناراض ہے یا پھر کوئی اور وجہ ہے جب تک ووٹنگ نہیں ہو تی ہم رابطے میں رہیں گے ۔