|

وقتِ اشاعت :   November 20 – 2021

اوستہ محمد: پاکستان پیپلز پارٹی ہی ملک کو معاشی بحران سے نکال سکتا ہے ، ہم سب کو ملکرپاکستان پیپلز پارٹی کی قیا دت کے ہاتھ مضبوط کرنے چاہئے، آپ کو پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کرنے پر خوش آمید کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار سابق ایم پی اے میر حیدر علی خان جمالی نے گزشتہ روز سرگرم کارکن سابق کونسلر صاحبزادہ سلمان سلطان کو پی پی پی میں شمولیت کرنے پر انہیں مبارک باد دینے ان کے گھر پہنچا اور انہوں نے انہیں خوش آمدید کہا اور کہا کہ آپ نے بہتر فیصلہ کیا کیونکہ اس وقت ہم سب کو پاکستان پیپلز پارٹی کے قیا دت کے ہاتھ مضبوط کرنے ہیں۔

کیونکہ یہ وہ واحد پارٹی ہے جو ملک کو اس صورت حال سے نکال سکتا جو مہنگائی ، لوٹ مار ، بے روز گاری اور ملک قرضے تلے دبیتی جا رہی ہے اس کو پاکستان پیپلز پارٹی ہی نکال سکتی ہے ، انہوں نے کہا کہ ہمیں آپ جیسے نوجوانوں کی اشد ضرورت ہے، اس موقع پر صاحبزادہ سلمان سلطان نے میر حیدر علی خان جمالی اور ان کے فرزند میر مرتضیٰ خان جمالی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم نے ملکی مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے پیپلز پارٹی میں آنے کا فیصلہ کیا اور سابق صدر پاکستان جناب آصف علی زرداری سے ملاقات کر کے پارٹی میں شمولیت کی اور مجھے صوبائی صدر پر مکمل اعتماد ہے۔

مجھے میر عامر خان جمالی نے بھی دعوت دی جسے میں نے قبول کیا تھا انشاء اللہ سب ملکر بلو چستان میں کام کریں گے اس موقع پر میر مرتضیٰ خان جمالی شان ثا قب ابڑو اور اسلم مستوئی بھی ہمراہ تھے ان کا بھی انہوں نے شکریہ ادا کیا اور تمام جیالوں نے سلمان سلطان کو مبارک باد دی اور اس ازم کا اظہار کیا کہ وہ سب ملکر کام کریں گے۔