کراچی/ کوئٹہ : پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء سابق وزیراعلی بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثنااللہ خان زہری نے پیپلز پارٹی مستونگ کے رہنما میر محمد خان ابابکی اور انکے ساتھیوں کی شہادت پر افسوس اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ میر محمد خان ابابکی اور اس کے ساتھیوں کی ٹارگٹ کلنک ایک بہت بڑاسانحہ ہے۔
نواب ثنااللہ خان زہری نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ واقعہ میں ملوث ملزمان کے خلاف فی الفور ایکشن لے کر انہیں گرفتار کیاجائے، پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے کارکنان اور میں اس افسوسناک واقعہ پر بہت افسردہ ہیں،نواب ثنااللہ خان زہری نے کہااس دکھ کی گھڑی میں میری ہمدردیاں میر محمد خان ابابکی کے خاندان اور دوسرے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں اور ان کے غم میں برابر کا شریک ہو، اللہ پاک سے دعا کرتے ہیں کہ وہ شہدا کو جنت الفردوس میں اعلی مقام اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔