|

وقتِ اشاعت :   December 19 – 2021

خضدار: پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر عبدالواحد زہری ضلعی جنرل سیکریٹری خلیل الرحمان گرگناڑی کی موجودگی میں سابق یونین ناظم مشتاق احمد محمد حسنی نعیم اللہ زہری عبدالرحمان بنگلزئی مشیعت اللہ کفایت اللہ زہری عبدالغفور بنگلزئی بابل خان بنگلزئی ناصر احمد زہری جاوید احمد بنگلزئی اور دیگر نے خضدار پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان مسلم ن میں شمولیت کا اعلان کیا مشتاق احمد محمد حسنی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت قوم کو اصل راہ پر گامزن کرنے والی جماعت ہے

جس نے اپنے دور اقتدار میں عوام کو خوشحالی اور امن دیا امن کی وجہ سے ملک نے ترقی کی انہوں نے کہا کہ ہم نے میاں نواز شریف کی مدبرانہ سیاست پر یقین رکھتے ہوئے بلا کسی شرط و شرائط کے مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کی انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے دور میں صوبہ بلوچستان میں امن کا قائم ہوا اور صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا گیا عبدالواحد موسیانی اور خلیل الرحمن گرگناڑی نے نئے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو خوش آمدید کیا اور کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت نے جمہوریت اور پاکستانی عوام کی حقیقی نمائندگی کی

ان کے دور میں ملک نے ترقی کی جمہوری اداروں کو فروغ ملا ملکی معیشت مستحکم ہوا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے جس انداز میں ملک میں گراں فروشی اور مہنگائی کو عروج تک پہنچایا اسکی کاضی میں مثالی نہیں ملتی شمولیت کرنے والے مشتاق احمد اور دیگر نے یقین دلایا کہ ہم پاکستان مسلم لیگ کی جھنڈے تلے پارٹی پیغام کو گھر گھر تک پہنچائیں گے انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی اور آئندہ بھی بلاخوف خطر عوامی خدمت کو اپنا نصب العین بنائیں گے