|

وقتِ اشاعت :   December 23 – 2021

پسنی:حق دو بلوچستان تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان نے اورماڑہ میں ماہی گیروں کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان،یہاں کے وسائل سمیت سی پیک ہماری ملکیت ہیں کوئی بھی طاقت ور اب ہم سے ہمارے وسائل نہیں لوٹ سکتا انہوں نے کہاکہ وزیراعلی قدوس بزنجو سْن لیں ہم تین ماہ بعد دس لاکھ سے زائد لوگ کوئٹہ میں جمع کررہے ہیں

جب تک بلوچستان میں چیک پوسٹوں کا خاتمہ اور سمندر میں غیرقانونی ٹرالنگ کا خاتمہ نہیں ہوتا ہمارا جدوجہد جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ غیرقانونی ٹرالنگ کی شکل میں ہمارے ماہی گیروں پر ایک حملہ آور مافیا مسلط کردیاگیا ہے

جنھوں نے ہمارے سمندر کو لوٹ مار کا شکار بنادیا ہے گزشتہ پندرہ سالوں سے کلمت کے سمندر کو غیرقانونی شکار کے زریعے صاف کردیاگیا تھا اور آج پندرہ سال بعد کلمت کے ماہی گیر وہاں بڑی تعداد میں جھینگا کا شکار کررہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ غریبوں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈا کردیے گئے اْنھیں تباہ کردیاگیا لیکن اب یہ ظلم ختم ہوگا۔انہوں نے کہا کہ صوبہ کے وسائل ہمارے ہیں

بلوچستان ہمارا ہے،سی پیک ہمارا،ساحل سمندر ہمارا ہے گوادر پورٹ بھی ہمارا ہے۔انہوں نے کہا کہ اورماڈہ شہر یہاں کے مقامی لوگوں کا ہے یہ کسی کی زاتی ملکیت نہیں ہے آج کے بعد پاکستان نیوی اگر ایک چاردیواری بھی تعمیر کریگا تو اْسے اورماڈہ کے لوگوں کو پوچھنا ہوگا بصورت دیگر ہم تعمیر ہونے والی چاردیواری کو تھوڑ دینگے۔