|

وقتِ اشاعت :   January 5 – 2022

بھارت میں بھارتی فوجی سے ٹیچر پر ہی گولی چلا دی، لیکن گولی اسی کی بیوی کو جا لگی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست راجھستان میں بیٹی کو تھٹر مارنے پر فوجی غصے میں آگیا اور اسکول کے ڈائریکٹر پر گولی چلا دی لیکن وہ گولی اس کی اپنی بیوی کو ہی جا لگی۔

جے پور پولیس کے مطابق سپاہی پپو گُرجر کنواڈا گاؤں میں واقع ایک نجی اسکول کے ڈائریکٹر سے اپنی بیٹی کی شکایت پر ملنے گیا تھا، اور ساتھ اپنا سروس ریوالور بھی لے گیا، 12 سالہ بیٹی نے ہوم ورک مکمل نہ کرنے پر تھپٹر پڑنے کا گھر بتایا تھا۔

جس کے بعد بھارتی فوجی اسکول پہنچ گیا، اور ٹیچر اور جھگڑا کر لیا، اور اسی بحث میں اسکول کے ڈائریکٹر پر سرکاری پستول تان لی، لیکن اس کی بیوی درمیان میں آ گئی اور گولی اس کے بازو کو چھو کر نکل گئی۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے، مقامی تھانے میں واقع کی رپورٹ درج کر لی ہے، لیکن فوجی بھاگ کھڑا ہوا، جس کی تلاش کی جا رہی ہے۔