کوئٹہ: کوئٹہ میں کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈر سمیت چار اہم ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ شب سیکورٹی فورسز نے کوئٹہ کے علاقے کلی ہدہ اور کلی قمبرانی میں خفیہ اطلاع پر چھاپے مارے جس کے دوران کالعدم تنظیم کے چار ارکان کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار افراد سے دیسی ساختہ بم، دستی بم اور پستول بھی برآمد کئے گئے۔ سیکورٹی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ گرفتار ملزمان میں کالعد م علیحدگی پسند تنظیم کا ایک اہم کمانڈر بھی شامل ہیں جس کے دو بھائی بھی اس تنظیم سے وابستہ تھے اور ایک بھائی چند سال قبل کوئٹہ میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا تھا۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان کوئٹہ میں آباد کاروں، پولیس اور ایف سی کی گاڑیوں پر بم دھماکوں میں ملوث تھے ۔حال ہی میں منو جان روڈ ، ڈبل روڈ اور شہر کے دیگر علاقوں میں ہونیو الی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کا ماسٹر مائنڈ بھی یہی گرفتار کمانڈر تھا۔ ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔