قلات: قبائلی رہنماء ٹکری غلام حسین شاہوانی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جا ں بحق جبکہ سا تھی شدید زخمی ملز ما ن فرا ر تفصیلا ت کے مطا بق قلات مڈ وے کے مقا م پر نا معلوم مسلح افراد نے فا ئر نگ کر کے قبا ئلی رہنما ء ٹکر ی غلا م حسین شاہو انی کو قتل کر دیا جبکہ اسکا ساتھی پو لیس اہلکار عبدالحئی نیچاری ولد ساول خان نیچاری شدید زخمی ہوگئے۔لا ش او ر زخمی کو فوری طور پر ہسپتال پہنچا دیا گیا وقعہ کی اطلا ع ملتے ہی شا ہو انی قبیلے کے سردار اسد اللہ خا ن شاہو انی ، سردار عبدالکر یم نیچاری ، سیا سی و قبا ئلی رہنماؤ ں سمیت عوام کی بڑ ی تعد اد قلا ت ڈسٹر کٹ ہسپتا ل پہنچ گئی ۔زخمی اہلکار کو طبی امداد کے بعد مزید علاج کیلئے کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔جبکہ ٹکری غلام حسین شاہوانی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی جنکی لاش کو ان کے آبائی گاؤں اسکلکو لے جایا گیا جہاں پر انکی تدفین ہوگی۔مزید کاروائی پولیس کررہی ہے۔