نوکنڈی : بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی ممبر رکن قومی اسمبلی رخشان ڈویڑن حاجی میر محمد ہاشم نوتیزئی کے خصوصی فنڈز سے ڈسٹرکٹ چاغی کے مختلف علاقوں میں بلیک ٹاپ روڈز برابچہ کاریز تا ایف سی چیک پوسٹ تخمینہ لاگت 104.309 ملین +ایکسٹینشن این اے 40 تاکرگوشکان 85.850 ملین اور چاغی روڈ تا پدگیابان کاریز 34.119 ملین مکمل ہوگئی۔
بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی ممبر رکن قومی اسمبلی رخشان ڈویڑن حاجی میر محمد ہاشم نوتیزئی بلوچستان نیشنل پارٹی ڈسٹرکٹ چاغی کے ضلعی صدر میر یار محمد مینگل،جنرل سیکرٹری وقار ریکی نائب صدر محمد اقبال،نائب صدر ظاہر زیب بلوچ،ترجمان میر محمد ابرہیم ریکی اور جوائنٹ سیکرٹری محمد ہاشم لیجء نے مکمل شدہ روڈز کا دورہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ روڈز کے تعمیر سے دور دراز علاقوں میں آمد و رفت اور معاملات زندگی میں آسانی ھوگی انہوں نے کہا کہ جلد ایم این اے رخشان ڈویڑن حاجی میر محمد ہاشم نوتیزئی کے فنڈز سے پورے ڈسٹرکٹ چاغی میں بہت سے روڈز پاتکمیل کو پہنچنے والے ہیں جن سے اہلیان علاقہ مستفید ہوکر ترقی کی دوڑ میں شامل ہونگے۔