|

وقتِ اشاعت :   February 8 – 2022

ڈھاڈر: سانحہ اعوان کی قاتلوں کی عدم گرفتاری اورمتاثرین کو انصاف کی فراہمی کیلئے اہلیان کچھی کی جانب سے ڈھاڈر میں مکمل طور پر شٹر داؤن ہڑتال کی گئی اس موقع پر رند علی شاہی چوک ،ڈھاڈر کے تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز مکمل طور پر صبح سے شام تک بند رہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈھاڈر میں عوامی کال پر سانحہ اعوان کے قاتلوں کی تاحال عدم گرفتاری کے خلاف پر امن احتجاج شٹر ڈاؤن ہڑتال کیا گیا تاجر برادری سمیت تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز اورریڑھی بان بھی بند رہے متاثرین اعوان اور اہلیان کچھی نے مطالبہ کیا ہے کہ صوبائی حکومت نامذد ملزمان کو فی لافور گرفتار کرے انصاف کے تقاضے پورے کیئے جائیں اور متاثرین کی داد رسی ممکن بنائی جائے