|

وقتِ اشاعت :   February 19 – 2022

مستونگ: مستونگ کے نواحی علاقہ شیرین آب کے علاقے خوشنخیر میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے نصیب اللہ ولد گامڑ خان قوم محمد شہی سکنہ نواں شہر شیرین آب موقع پر جانبحق ہوگیا۔

واقع کیاطلاع ملنے پر ڈپٹی کمشنر مستونگ میجر ر محمدالیاس کبزئی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر عطاالمنیم بلوچ، تحصیلدار محمداکرم حریفال،رسالدار ملک نواز خواجہ خیل، نائب رسالدار مدثراحمد،دفعدار کفایت اللہ لیویز فورس کے بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور لاش کو ہسپتال منتقل کردیا اور جائے وقوعہ سے شوائد اکھٹے کئے۔تاہم قتل کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکا۔ لیویز حکام مزید تحقیقات کررہے ہیں۔