|

وقتِ اشاعت :   February 25 – 2022

روس نے یوکرین کو مذاکرت کی مشروط پیشکش کردی۔

روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کے بعد یوکرین کے دارالحکومت کیف سمیت مختلف شہروں میں جنگی طیاروں کے حملے، ٹینکوں کی گولا باری کا سلسلہ جاری ہے۔

ہر طرف جنگ کی تباہ کاریاں ہیں اور ایسے میں لاکھوں یوکرینی شہریوں کی طرح وہاں موجود ہزاروں پاکستانی بھی محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔

روس نے یوکرین کو مذاکرت کی مشروط پیشکش کی ہے اور روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کا کہنا ہے کہ یوکرین کی فوج ہتھیار ڈال دے تو روس مذاکرات کیلئے تیار ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ یوکرین کے عسکری کردار کو ختم کرنے کیلئے خصوصی فوجی آپریشن کا فیصلہ کیا۔

روسی وزیر خارجہ کا کہنا تھاکہ پیوٹن یوکرین کو جبر اور نازی اثرات سے آزاد کرنا چاہتے ہیں، یوکرین کے شہری اپنا مستقبل آزادانہ طور پر خود طے کر سکتے ہیں۔