اوستہ محمد : اوستہ محمد پیپلزپارٹی کے جیالے میر حیدر علی خان جمالی میر مرتضی خان جمالی سید یار شاہ شاہ کی قیادت میں لانگ مارچ میں شرکت کرنے کے لیے سینکڑوں گاڑیوں کے قافلے کی شکل میں روانہ ہو گئے عوام کا سیلاب نااہل حکمرانوں کو لے ڈوبے گی۔
میر حیدر علی خان جمالی اور مرتضی خان جمالی کا میڈیا سے گفتگو تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے جیالے لانگ مارچ میں شرکت کرنے کے لیے میر حیدر علی خان جمالی میر مرتضی خان جمالی ضلعی جنرل سیکرٹری سید یار شاہ کی قیادت میں سیکڑوں کارکنان گاڑیوں کے قافلے میں سکھر سندھ میں لانگ مارچ میں شرکت کریں گے۔
اس موقع پر میر حیدر علی خان جمالی میر مرتضی خان جمالی سید یار شاہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نااہل حکمران لانگ مارچ کی تحریک سے خوفزدہ ہوکر عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لئے پٹرول کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں لانگ مارچ میں عوام کا سیلاب ہے انشاءاللہ عوامی سیلاب نا اہل حکمرانوں کو لے ڈوبے گی۔