حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللّٰہ کا کہنا ہے کہ عمران نیازی آسمانی نہیں مصنوعی آفت ہے۔
پی ڈی ایم ترجمان حافظ حمد اللّٰہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ قوم کو نہ گھبرانے کی ترغیب دینے والا خود گھبراہٹ اور بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران نیازی جس کے پاؤں پکڑنے ہیں پکڑلو آپکی سیاست اور حکومت کے خاتمے کا وقت آگیا ہے۔
حافظ حمد اللّٰہ نے کہا کہ اس آفت سے قوم کونجات دلانے کیلئے آج اپوزیشن کی قیادت کی بیٹھک ہوگی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمٰن نے کارکنوں کو اسلام آباد پہنچنے کیلئے تیار رہنے کا کہہ دیا ہے۔