|

وقتِ اشاعت :   August 18 – 2015

موسیٰ خیل: گرلز ہائی سکول گر گوجی کے ہیڈ مسٹریس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سکول میں ایک پمفلٹ ملا ہے جس میں سکول کوبند کرنے کی دھمکی دی گئی ہے اور پمفلٹ کے آخر میں تحریک طالبان لکھا ہے، جس کے باعث اساتذہ اور طلباء خوف میں مبتلا ہیں، انتظامیہ نے ایکشن نہیں لیا تو سکول بند کرنے پرمجبور ہونگے