|

وقتِ اشاعت :   March 18 – 2022

کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں 22 دن کی بچی کے قتل کا معمہ حل ہوگیا،  ماں ہی قاتل نکلی۔

پولیس کے مطابق سنگدل ماں نے اپنے ہاتھوں سے 22 دن کی بچی کو ذبح کیا۔ ایس ایچ او لیاقت آباد لیاقت حیات نے ملزمہ کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزمہ عمیمہ نے دوران تفتیش جرم کا اعتراف بھی کرلیا ہے، ملزمہ کا کہنا ہے کہ بچی رات کو سونے نہیں دیتی تھی جس پر شوہر سے جھگڑا رہتا تھا، واقعے کو ڈکیتی کا رنگ دینے کیلئے گھر میں سامان بکھیر دیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 22 دن کی بچی کی لاش 10 مارچ کو گھر سے برآمد ہوئی تھی، ملزمہ نے گھر میں ڈکیتی کی اطلاع دے کر  بے ہوشی کا ڈرامہ بھی رچایا تھا۔