|

وقتِ اشاعت :   March 26 – 2022

وزیراعلیٰ پنجاب  عثمان بزدارنے پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کیلئے سمری تیار کرلی۔

ذرائع وزیراعلیٰ پنجاب کے مطابق عمران خان کے حکم پر اسمبلی تحلیل کی جاسکتی ہے اور عمران خان نے حکم کیا تو عہدہ بھی چھوڑ سکتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم، عثمان بزدار کو کمالیہ سے اپنے ساتھ اسلام آباد لے گئے۔

 

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے آج کمالیہ میں جلسہ عام سے خطاب کیا اور عوام سے اپیل کی کہ کل اسلام آباد میں ہونے والے جلسے میں شرکت کریں۔

اس کے علاوہ بھی وزیراعظم عمران خان اور پی ٹی آئی رہنما اعلان کرچکے ہیں کہ 27 مارچ کو جلسے میں ٹرمپ کارڈ کا اعلان کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اپوزیشن کی جانب سے قومی اسمبلی میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کردی گئی ہے اور اس حوالے سے پیر کی شام 4 بجے اجلاس طلب کیا گیا ہے۔