|

وقتِ اشاعت :   March 27 – 2022

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ فتح صرف حق کی ہو گی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آج پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں پاکستان کی تاریخ کا عظیم الشان اجتماع ہو گا اور آج وزیر اعظم عمران خان پر اعتماد کا عوامی ریفرنڈم ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ آج قوم یہ پیغام دے گی کہ ہم حق کے ساتھ ہیں اور بدی کا مقابلہ کریں گے۔ فتح صرف حق کی ہو گی۔

اس سے قبل سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ ملک کے اُفق پر نیا سورج طلوع ہو رہا ہے اور اللہ کرے اس کی کرنیں کرپشن کے عفریت کو ختم کر دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ سورج روز روز چمکدار اور روشن ہوتا رہے اور آج ایک قوم بن رہی ہے۔ آئیں اپنی پیاری دھرتی کے لیڈر عمران خان کا ساتھ دیں، حق کا ساتھ دیں اور باطل کو رد کر دیں۔