|

وقتِ اشاعت :   April 1 – 2022

وزیراعظم عمران خان نے سینیئر صحافیوں سے ملاقات میں کہا ہے کہ اتوار کو بڑا سرپرائز دوں گا۔وزیراعظم عمران خان نے سینیئر صحافیوں سے ملاقات کی اور موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

ان کا کہنا تھاکہ میری جان کو خطرہ ہے، اسٹیٹ فارورڈ کیلئے یہ تھریٹ ہےکہ رجیم کو تبدیل کیا جائے، اُس ملک نےکہا جب تک عمران خان موجود ہیں ہم آگےنہیں بڑھیں گے، صرف عمران خان کو ہٹایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے سفیر کو کہا گیا کہ عمران خان ناقابل قبول ہیں، ہٹایا جائے، کہا گیا عمران خان کو ہٹانے کے بعد تعلقات سےمتعلق دیکھا جائےگا، کہا گیا دورہ روس سے متعلق فیصلہ عمران خان کا ذاتی فیصلہ ہے، یہ ایک بہت بڑی بین الاقوامی سازش ہے۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ نہیں چاہتا کہ کسی بھی پوائنٹ پر ہماری افواج کو متنازعہ بنایا جائے، کبھی بھی ایسا کوئی کام نہیں کروں گا جس سے فوج کو متنازعہ کہا جائے، نیشنل سکیورٹی اجلاس میں بھی خط کا معاملہ اٹھایا، میں نےصحیح فورم پر صحیح وقت پرمعاملہ اٹھایا۔

وزیراعظم کا کہنا تھاکہ عثمان بزدار کو ہٹانا سیاسی سمجھوتہ تھا، اتوار کو بڑا سرپرائز دوں گا، آخری گیند تک لڑوں گا، کپتان کبھی بھی اپنا اسٹریٹجی شیئر نہیں کرتا، یہ ایک بہت بڑی بین الاقوامی سازش ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام اداروں سے اکثریتی فیصلے میرے خلاف آتے ہیں، کسی بھی ادارے میں کبھی کوئی مداخلت نہیں کی۔