ڈھاڈر: بولان وئیر میں نہاتے ہوئے دو بھائی گہرے پانی میں ڈوب گئے ایک ہلاک دوسرا بے ہوشی کی عالم میں سول ہسپتال ڈھاڈر منتقل۔دونوں بھائی سابق صوبائی وزیر ،ایم پی اے میر ماجد خان ابڑو کے کزن تھے۔تفصیلات کے مطابق سابق صوبائی وزیراورایم پی اے میر ماجد خان ابڑو کے کزن ساجد حسین ،واجد حسین پسران غلام مصطفی ابڑو بی اے کے سالانہ امتحانات کے سلسلے میں سبی آئے ہوئے تھے بعد ازاں اپنے دوستوں سے ملنے ڈھاڈر گئے جہاں دوستوں کے ہمراہ بولان وئیر پکنک کی غرض سے گئے۔بولان وئیر میں گرمی کی شدت کو کم کرنے کیلئے غسل کرنے کی نیت سے پانی میں اترگئے پانی گہرا ہونے کی وجہ سے دونوں بھائی ڈوب گئے دونوں کو پانی سے باہر نکالا گیا تو ساجد حسین دم توڑ گئے تھے جبکہ اسکا بھائی واجد حسین بے ہوش ہو چکے تھے۔دونوں کو فوری طور پر سول ہسپتال ڈھاڈر پہنچایا گیا ۔جہاں ڈاکٹروں نے ضروری کارروائی کے بعدلاش ورثاء کے حوالے کر دیا۔