اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کی جانب سے دوبارہ حلقہ بندیوں کا اقدام عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیاہے۔
سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹوئٹرپر جاری بیان میں پی ٹی آئی کے اس فیصلے سے آگاہ کیا۔
فواد چوہدری نے کہا کہ نئی حلقہ بندیاں صرف اس صورت میں ممکن ہوتی ہیں جب نئی مردم شماری ہو، مردم شماری کے بغیرحلقہ بندیاں آئین کی سنگین خلاف ورزی ہوگی۔
سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن انتخابی عمل متنازع بنانے کے مشن پر ہے۔
تحریک انصاف نےالیکشن کمیشن کے ملک بھر میں دوبارہ حلقہ بندیوں کے اقدام کو چیلنج کرنےکا فیصلہ کیا ہے،نئ حلقہ بندیاں صرف اس صورت میں ممکن ہوتی ہیں جب نئ مردم شماری ہو،مردم شماری کے بغیر حلقہ بندیاں آئین کی سنگین خلاف ورزی ہو گی۔ الیکشن کمیشن انتخابی عمل کو متنازعہ بنانے کے مشن پر ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 14, 2022