|

وقتِ اشاعت :   April 19 – 2022

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا کہنا ہے کہ 21 اپریل کو  صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ 

پی ٹی اے نے ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‘بین الاقوامی سب میرین کیبل ایس ایم ڈبلیو 4کے ایک حصے پر پاور کی ری کنفیگریشن سرگرمی 21 اپریل 2022 کو دوپہر 02:00 بجے سے شام 07:00 بجے تک کی جائے گی ، جس کی وجہ سے کچھ انٹرنیٹ صارفین کو رفتار میں کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے’۔

پی ٹی اے کے مطابق بینڈوتھ کی ضرورت کو پورا کرنے اور صارفین کو جلد از جلد مکمل طور پر فعال و بلاتعطل انٹرنیٹ خدمات کی فراہمی کے لیے متبادل اقدامات کیے جائیں گے۔