نوکنڈی: ایرانی سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے 8 افراد جان بحق ہو گئے تھے ابتدائی طور پر ان کی شناخت کا مسئلہ تھا لیکن بعد میں پانچ افراد کا تعلق کلی اسٹیشن تفتان سے بتایا گیا ایرانی فورسز کے موقف کے مطابق منشیات کے ساتھ یہ لوگ غیر قانونی طریقے سے ایران میں داخل ہو رہے تھے جن پر ایرانی فورسز نے فائرنگ کر دی تھی اور موقع پر پانچ پاکستانی سمیت 13 ایرانی باشندے جاں بہق ہو گئے تھے ایرانی سیکورٹی فورسز نے آج تفتان میں راہداری گیٹ کے ذریعے پانچ افراد کی میتیں تفتان لیویز کے حوالے کر دیا جاں بحق افراد تفتان کلی اسٹیشن کے رہائشی بتائے جاتے ہیں جن کے نام کچھ یوں ہے بسم اللہ‘سراج‘ظہور اور میر خان لیویز انتظامیہ ابتدائی تحقیقات کے بعد میتیں ورثاء کے حوالے کر دیا جنہیں مقامی قبرستان میں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپردخاک کر دیا گیا