کوئٹہ: پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و سماجی بہبود محترمہ بشریٰ رند نے خضدار کے علاقے آڑ نجی میں آنے والے زلزلے سے نقصانات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ضلعی انتظامیہ اور پی ڈی ایم اے بلوچستان کو فوری امدادی سرگرمیوں کی ہدایت جاری کی ہے۔ جس پر پی ڈی ایم اے بلوچستان نے متاثرہ علاقے میں ہنگامی بنیادوں پر امدادی سامان روانہ کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان مشکل کی اس گھڑی میں متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے۔