|

وقتِ اشاعت :   May 28 – 2022

تربت:تجابان میں سیکیورٹی فورسز کی زیادتیوں کے خلاف عوام کا ایم ایٹ شاہراہ پر دھرنا، روک بلاک کردیا، اسسٹنٹ کمشنر تربت عقیل کریم کے ساتھ کامیاب مزاکرات کے بعد احتجاج ختم کردیا گیا۔ گزشتہ شب تجابان میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مقامی آبادی پر مبینہ راکٹ کے گولے اور فائرنگ کے خلاف علاقہ مکینوں نے تجابان کے مقام پر ایم ایٹ سی پیک شاہراہ پر دھرنا دے کر اسے آمدورفت کے لیے بلاک کردیا،

مظاہرین نے مطالبہ کیاکہ عوام کو سیکیورٹی فورسز کی زیادتیوں سے نجات دلائی جائے جو بسااوقات آبادی کے اندر گولہ پھینکتا اور فائرنگ کرتی ہے اگر اس سے کوئی جانی نقصان ہوئی تو کون زمہ دار ہوگا۔ دریں اثناء شام کو اسسٹنٹ کمشنر تربت عقیل کریم نے تجابان جاکر مظاہرین سے کامیاب مزاکرات کیے اور انہیں یقین دہانی کرائی کہ آئندہ سیکیورٹی فورسز کی طرف سے علاقہ مکینوں کو تنگ کرنے کی شکایت نہیں آئے اس کے بعد دھرنا ختم کرکے ٹریفک کی روانی بحال کردی گئی۔