کوئٹہ: وائس فاربلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے کہاہے کہ 18اکتوبرکوعلی اصغرکی حکومتی اداروں کے ہاتھوں طویل جبری گمشدگی کیخلاف علی اصغرکے گھرکلی شاہوانی سے بلوچستان ہائی کورٹ اوربلوچستان اسمبلی تک احتجاجی ریلی نکالی جائے گی ریلی کے شرکاء بلوچستان ہائی کورٹ اوربلوچستان اسمبلی کے باہردھرنابھی دیں گے اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہاکہ 18اکتوبرکوعلی اصغرکی حکومتی اداروں کے ہاتھوں اغواء نماء گرفتاری کے 14سال مکمل ہورہے ہیں علی اصغرکی بازیابی کیلئے ان کے خاندان میں 14سالوں میں پرامن اورقانونی طریقے سے انصاف کیلئے کوشش کی اس کے باوجود بھی ان کے خاندان کوانصاف نہ ملناانصاف کیلئے بنائے گئے اداروں اورقوم پرستی کادعویٰ کرنے والے جماعتوں کے کردارپرسوالیہ نشان ہے۔