فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین عاصم احمد نے کہا ہے کہ اگلے سال کیلئے ٹیکس ہدف 7004 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے۔
چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھاکہ نئے بجٹ میں 355 ارب روپے کے ٹیکس اقدامات کیے گئے ہیں اور مقامی سگریٹس پر ایکسائز ڈیوٹی کو بڑھایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نئے بجٹ میں مقامی سگریٹس پر ٹیکس میں اضافہ کیا گیا ہے اور فی سگریٹ 20 پیسے سے 40 پیسے مہنگا ہو جائے گا۔