کوئٹہ: سیکرٹری داخلہ بلوچستان اکبرحسین درانی نے کہاہے کہ محرم الحرام کے دوران سیکورٹی انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں 7ویں ،9ویں اوریوم عاشورہ کے موقع پرقانون نافذ کرنے والے اداروں کوہائی الرٹ کردیاگیاہے پاک فوج کوسٹینڈ بائی رکھاجائے گانفرت انگیزتقاریر کرنے والے علماء کرام کوبلوچستان آمد پرپابندی اورصوبہ بدرکیاجائے گا9ویں اوریوم عاشورہ کے موقع پرموٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی ہوگی جبکہ موبائل فون سروس بند کرنے کے حوالے سے فیصلہ وفاقی حکومت ہی کریگی ان خیالات کااظہارانہوں’’آن لائن‘‘سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کیاسیکرٹری داخلہ اکبرحسین درانی نے کہاکہ محرم الحرام کے حوالے سے پچھلے سالوں کی طرح اس مرتبہ بھی سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں محرم الحرام کے سیکورٹی کے دوران ایف سی،پولیس اورلیویز کااہم رول ہوگاپاک فوج کوسٹینڈ بائی رکھاجائے گایکم محرم الحرام سے یوم عاشورہ تک 70مجالس ہونگے 7ویں،9ویں اوریوم عاشورہ پرسخت سیکورٹی انتظامات کئے گئے ہیں اس دوران فرقہ وارانہ اورنفرت انگیزتقاریرکرنے والے علماء کرام پرپابندی ہوگی جبکہ یہاں نفرت انگیزتقاریرکرنے والوں کوبھی صوبہ بدرکیاجائے گامحرم الحرام کے دوران ہتھیاراٹھانے اورلے جانے پربھی پابندی ہوگی جس روٹ پرجلوس گزریں گے ان تمام شاہراہوں کوبند کیاجائے گااورراستے میں دکانوں،ہوٹلوں،پلازوں کوبھی سیل کیاجائے گایوم عاشورہ کے موقع پرشہرکے ان علاقوں کومکمل سیل کیاجائے گاجس روٹس سے عاشورہ کے جلوس نکالے جائیں گے اورسی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے تمام ترنگرانی کی جائیگی کنٹرول رول میں تمام جلوسوں کی مانیٹرنگ کی جائے گی انہوں نے کہاکہ محرم الحرام کے دوران 5ہزار سے زائدپولیس،32پلاٹون ایف سی اورپاک فوج کی تین بٹالین سٹینڈبائی رکھاجائے گااورایک ہزار سے زائدلیویزاہلکاروں کوپہاڑوں پرتعینات کیاجائے اورہیلی کاپٹرکے ذریعے یوم عاشورہ کے جلوسوں کی نگرانی کی جائے گی 9اوریوم عاشورہ کے موقع پرموٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی ہوگی انہوں نے کہاکہ موبائل فون سروس کے حوالے سے فیصلہ وفاقی حکومت بھی کریگی۔