بلوچستان عوامی پارٹی اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی صدر رحمت اللہ کاکڑ کو پولیس نے ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں لسبیلہ کی تقسیم کے خلاف احتجاج کرنے پر بلوچستان عوامی عوامی پارٹی اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے رہنماء رحمت کاکڑ کو ائیرپورٹ پولیس نے ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا ۔
رحمت کاکڑ دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ضلع لسبیلہ کی تقسیم کے خلاف پرامن احتجاج کررہے تھے.
لسبیلہ میں جام گروپ کی جانب سے جگہ جگہ سے سڑکیں بلاک کی جارہی ہے اوتھل بیلہ وند حب پورے لسبیلہ میں جگہ جگہ سے روڈ بلاک کیا جارہا ہے۔