|

وقتِ اشاعت :   October 12 – 2015

کوئٹہ: ایرانی قونصل جنرل سیدمحمدحسن یحیویٰ نے کہاہے کہ ایران پاکستان کے ساتھ بہترتجارتی تعلقات کاخواہاں ہے پاکستان کے تاجروں کوتمام قانونی سہولیات کی فراہمی کویقینی بنانے کے ساتھ ساتھ پاکستان کوگیس بجلی کی فراہمی کیلئے ہمہ وقت تیارہے ایرانی حکام بلوچستان کے تاجروں کوویزے کی فراہمی میں درپیش رکاوٹوں کودورکرنے کے ساتھ ساتھ ہرقسم کاتعاون کریگا بلوچستان کے تاجر ایرانی قانون کے مطابق معاہدے کے تحت تجارت کریں اگرانہیں کوئی مسئلہ درپیش ہوتواسے ہم دورکرینگے ایران میں تاجروں کوپولیس اوردیگر سیکورٹی اداروں کی جانب سے بلاوجہ پریشان نہیں کیاجائے گاان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روز چیمبرآف سمال ٹریڈرزاینڈسمال انڈسٹری کوئٹہ میں عہدیداروں اوردیگرممبران سے اظہارخیال کرتے ہوئے کیااس موقع پرصدر حاجی ولی محمد،نائب صدربصیراحمد،حاجی جمعہ خان،نسیم الرحمن ملاخیل،عطاء جعفر،جعفررضاخان،سلیم رضاایڈووکیٹ،شاہ ولی،وومن چیمبرکی صدر فرزانہ کریم بلوچ،ریسہ خانم،ملک ندیم احمد،ملک سہیل احمدبازئی،قاری عبیداللہ سمیت دیگر بھی موجود تھے ایرانی قونصل جنرل سیدمحمدحسن یحیویٰ نے کہاکہ ویزہ کے حصول کے حوالے سے تہران کی ہدایات پرعمل کیاجاتاہے جس میں پاکستانی روپے اوریورو کی قیمت کومدنظررکھاجاتاہے انہوں نے بتایاکہ ایرانی پولیس کومتعددبارتنبیہ کرچکے ہیں کہ وہ بلوچستان کے تاجروں کوبلاوجہ تنگ نہ کرے اگرپھربھی بلوچستان کے تاجروں کے مسائل ہوں تووہ ہمیں آگاہ کریں ہم ان کی جائزشکایات کاازالہ کرینگے اوربلوچستان کے تاجربرادری کوسہولیات کی فراہمی اورتجارت کے فروغ کیلئے ان کی بھرپورمددکریں گے ہفتے کادن تاجربرادری کیلئے مختص ہے اس میں ایک مقررآفیسر جوکہ صرف ان کے مسائل ہی سنتااورانہیں حل کرتاہے اس کے علاوہ ہفتے میں تین دن تاجربرادری کیلئے مقررکئے گئے ہیں جس میں ویزے لگائے جائینگے ویزے اوردیگر مسائل کے حل کیلئے قونصل جنرل آنے والوں کیلئے آرام دے ماحول فراہم کیاگیاہے تاکہ وہ آرام سے بیٹھ کراپنی باری کاانتظارکرسکیں انہوں نے بتایاکہ پاکستان کی جانب سے پی آئی اے کاسفرمہنگاہونے کی وجہ سے اس ہوائی سفرمیں مشکلات ہیں ہم تاجربرادری کودعوت دیتے ہیں کہ وہ آئے اورایران میں اپنی کاروبار کووسعت دے ہم انہیں سہولیات دیں گے جن تاجروں کے ایران میں پیسے پھنسے ہوئے ہیں ان سے گزارش ہے کہ وہ اپنے کاروبارکوقوانین اورمعاہدے کے تحت کریں اس کے بعد کوئی مسئلہ ہوتوہمیں بتائے ہم انہیں حل کریں گے اورپاکستانی مصنوعات سے تاجربرادری ہمیں آگاہی دیں ہم ایران میں انہیں سہولیات دیں گے پاک ایران بارڈر پرکوئی گودام موجود نہیں اگرحکومت پاکستان اس سلسلے میں کوئی اقدام کرتی ہے توہم انہیں خوش آمدیدکہتے ہیں ایران میں ہونے والی صنعتی نمائشوں میں پاکستان کے تاجروں کومعاونت فراہم کرینگے پاکستان میں بجلی گیس کے بحران پرقابوپانے کیلئے ہم بھرپورمددکیلئے تیارہے اگرحکومت پاکستان اس سلسلے میں ہاں کریں اسلامی جمہوریہ ایران کی خواہش ہے کہ اس کاہمسایہ ملک اسلامی جمہوریہ پاکستان میں امن قائم ہوملک خوشحال اورترقی کرے اس سلسلے میں ہم ہرقسم کاتعاون کرنے کیلئے تیارہیں اس سے قبل چیمبرآف سمال ٹریڈرزاینڈسمال انڈسٹری کے صدرحاجی ولی محمد نے ایرانی قونصل جنرل کی توجہ چند اہم نکات کی جانب مبذول کراتے ہوئے کہاکہ بلوچستان کیلئے کاروباری حضرات کی کیٹگری کوالگ کیاجائے تاکہ انہیں آسانی ہواگرممکن ہوسکے توہفتے میں چند دن تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے مختص کئے جائیں یاپھردوسرے ممالک کی طرح ڈراپ بکس بنائے جائیں تاکہ ویزوں سے متعلق شکایت ختم ہواورڈاکومنٹیشن کی فیس اورایکسپورٹ لائسنس کے چارجز کے علاوہ انوائس و غیرہ بھی زیادہ ہیں انہیں کم کیاجائے ایکسپورٹ کامال ایرانی کسٹم کلیئرنگ کی وجہ سے تاخیرکاشکارہوتاہے حالانکہ ایرانی تاجروں کوپاکستان حکو مت کی جانب سے زیادہ سہولیات میسرہے ایران کے ساتھ تجارت کرنے والے تاجروں کی خواہش ہے کہ ان کاایک سب آفس ایران میں ہواوران کوبینکنگ کی سہولت میسرکی جائے چیمبرز کے ذریعے ویزہ کے حصول کیلئے دی جانیو الی درخواستوں پرجلدی کارروائی کی جائے تاکہ وقت ضائع کئے بغیرانہیں ویزہ مل سکے اوربلوچستان کے تاجروں کی ایران میں پھنسے والے پیسے واپس دلائی جائے اس موقع پرنسیم الرحمن ملاخیل،عطاء جعفر،بصیراحمد فرزانہ کریم بلوچ،شاہ ولی عبداللہ نورزئی سمیت دیگر نے بلوچستان کے تاجروں کوایرانی ویزے اورتجارت کے حوالے سے درپیش مشکلات سے آگاہ کرتے ہوئے ان مسائل کے حل کے حوالے سے مختلف تجاویز دیتے ہوئے کہاکہ پاکستان اورایران کا9سوکلومیٹرطویل بارڈر ہے اوردونوں برادراسلامی ممالک ہے انہیں ایک دوسرے کے مسائل اورمشکلات کوحل کرنے میں تعاون کرناچاہئے ایران کی جانب سے بلوچستان کے مختلف علاقوں کوبجلی کی فراہمی پران کے مشکورہے امید ہے کہ ایران بلوچستان اورپاکستان کے تاجروں کوتجارت کے فروغ کیلئے مزیدسہولیات فراہم کریگاتاکہ ان کی مشکلات اورمسائل حل ہوسکے اوردونوں ممالک مل بیٹھ کرپائے جانے والے تحفظات اورخدشات کوختم کرنے کیلئے موثر اقدامات اٹھانے ہونگے تاکہ خطے میں دونوں ممالک کے دیرپااورپائیدارتعلقات کومزیدمضبوط بنایاجاسکے اورکاروباری سمیت تجارت کوفروغ مل سکے جس پرایرانی قونصل جنرل نے ان مسائل کوحل کرنے کی مکمل یقین دہانی کرائی تقریب کے اختتام پرچیمبرآف سمال ٹریڈرزاینڈسمال انڈسٹری کے صدر حاجی ولی محمد نے ایرانی قونصل جنرل کوشیلڈ پیش کی۔