|

وقتِ اشاعت :   June 30 – 2022

بولان:بلوچستان کی شاہراہوں پر موت کا رقص جاری ڈھاڈر کے قریب قومی شاہراہ پر ٹوڈی کار نمبرAZR237 اورمزدا گاڑی میں خوفناک تصادم سے خاتون سمیت چار افراد موقع پر جاں بحق دو بچوں سمیت پانچ افراد شدید زخمی

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سے اندرون سندھ جانے والی ٹیکسی ٹوڈی کار جس میں مسافر سوار تھے ڈھاڈر مشرقی بائی پاس مشکاف کے قریب قومی شاہراہ پر مخالف سمت سے آنے والی مزدا گاڑی سے ٹکرا گئی حادثہ شدید ہونے کی وجہ سے کار سوار خاتون سمیت چار افراد موقع پر ہی شہید ہوگئے

جبکہ دو بچوں سمیت پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے واقعے میں کار ڈرائیور قربان ولد عرض محمد کا تعلق ڈیرہ بگٹی سے بتایا جاتا ہے جوکہ شہید ہونے والوں میں شامل ہیں جبکہ دیگر میں محمد سلمان کاکڑ سکنہ کوئیٹہ بھی شہید اور خاتون سمیت ایک اور شہید ہونے والوں کے نام فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکے جبکہ شدید زخمیوں میں محمد فرمان،محمد شدید ولد نورالدین،علی احمد ولد بجار خان دیگر معلوم شامل ہیں جنکو فوری طور پر سول ہسپتال ڈھاڈر منتقل کردیا گیا جہاں طبی امداد کے بعد شناخت ہونے والے دو لاشوں کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا جبکہ شدید زخمیوں کو مزید علاج معالجے کیلئے کوئیٹہ منتقل کردیا گیا حادثے میں چار شہید ہونے والوں میں خاتون سمیت ایک مرد کی شناخت نہیں ہوسکی اور زخمیوں میں دو کی شناخت نہ ہوسکے جنہیں طبی امداد دینے کے بعد کوئیٹہ روانہ کردیاگیا شدید زخمیوں میں دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے