|

وقتِ اشاعت :   July 3 – 2022

بلوچستان کے ضلع شیرانی کے قریب مسافرکوچ کے حادثے میں 19 افراد جاں بحق ہوگئے۔

 ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ ضلع شیرانی کےعلاقے دانہ سرکےقریب پیش آیا جب کہ اسسٹنٹ کمشنرشیرانی کا کہنا ہےکہ حادثہ خیبرپختونخوا کی حدود میں پیش آیا۔

اسسٹنٹ کمشنرشیرانی کے مطابق کوچ راولپنڈی سےکوئٹہ جارہی تھی کہ  خیبرپختونخوا کی حدود میں کھائی میں جاگری، حادثے میں 19 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے۔

 ریسکیو ذرائع کا کہنا ہےکہ لاشوں اور  زخمیوں کو ژوب اور مغل کوٹ منتقل کیا گیا ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے راولپنڈی سےکوئٹہ جانے والی بس کے حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے نقصان پر  رنج کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے زخمیوں کو فوری اوربہترین طبی امداد پہنچانےکی ہدایت کی ہے