پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک انقلاب کیلئے تیار ہے۔
لاہور میں سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران فواد چوہدری نے کہا کہ عوام میں عمران خان اور تحریک انصاف کے لئے حمایت ہے، اس وقت ملک انقلاب کیلئے تیار ہے، انقلاب ووٹ سے آنے دیں یا پھر سری لنکا میں جو ہو رہا ہے اس کے ذریعے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عوام عمران خان کی طرف دیکھ رہے ہیں، ہم نے عوام کو روکا ہوا ہے، اداروں اور عوام کو ایک ہی طرف ہونا چاہیے، ادارے اور اشرافیہ انقلاب کے راستے میں رکاوٹ نہ بنیں، اشرافیہ اور عوام کا تصادم بالکل مناسب نہیں۔
رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ رانا ثناء اللہ کو سارا پاکستان کہے گا کہ آپ لوٹے اور چور ہیں، وہ کس کس کا شناختی کارڈ بلاک کریں گے، رانا ثناء اللّٰہ گھنٹہ گھر چوک پر ایک گھنٹہ کھڑے ہو جائیں تو پورے فیصل آباد کے شناختی کارڈ بلاک کرنا پڑیں گے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ اس وقت حمزہ شہباز خانہ پری کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب ہیں، 22 جولائی کے عبد وہ بھی نہیں رہیں گے، ایکس اور وائے کو صرف یہ کرنا ہے کہ وہ کچھ نہ کریں۔