|

وقتِ اشاعت :   July 18 – 2022

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ جب تک سیاسی بحران ختم نہیں ہوگا معیشت اوپر نہیں جائےگی، ایک ہی راستہ ہے صاف اور شفاف الیکشن، چیف الیکشن کمشنر فوری استعفیٰ دیں ہمیں ان پر اعتماد نہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت کے لیے مصنوعی سیاسی بحران پیدا کیا گیا، جب ملک صحیح سمت جارہا تھا تو ہمارے خلاف سازش کی گئی، ہماری حکومت میں ساری چیزیں مثبت جارہی تھیں۔

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ جب تک سیاسی بحران ختم نہیں ہوگا معیشت اوپر نہیں جائےگی، ایک ہی راستہ ہے صاف اور شفاف الیکشن، ہمیں الیکشن ہرانےکے لیے تمام حربے استعمال کیےگئے، اس الیکشن کمشنرکے نیچے صاف اور شفاف الیکشن نہیں ہوسکتے، چیف  الیکشن کمشنر فوری استعفیٰ دیں ہمیں ان پر اعتماد نہیں،

ان کا کہنا تھا کہ جس طرح کل لوگ نکلے یہ انقلاب سے کم نہیں ہے، نیا پاکستان بننے جارہا ہے، قوم کو جب نظریہ سمجھ میں آجائے اور شعور آجائے تو یہ بڑی بات ہے۔