|

وقتِ اشاعت :   July 25 – 2022

حکمران اتحاد اور پی ڈی ایم کے قائدین نے ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس میں فل کورٹ کے مطالبے سے پیچھے نہ ہٹنے پر اتفاق کیا ہے۔

وزیراعظم ہاوس میں حکمران اتحاد اور پی ڈی ایم کے قائدین کا اہم مشاورتی اجلاس جاری ہے۔

اس ضمن میں وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف، مولانا فضل الرحمان ، بلاول بھٹو، ایم کیوایم، ق لیگ، اے این پی، بی اے پی، بی این پی سمیت دیگر اتحادی جماعتوں کے قائدین بھی اجلاس میں شریک ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ سپریم کورٹ کے3 رکنی بینچ کے فیصلے کی روشنی میں مستقبل کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ تمام قائدین کا ممکنہ صورتحال میں متفقہ حکمت عملی کے ساتھ آگے بڑھنے پر اتفاق کیا گیا۔ اجلاس کو آج کی سپریم کورٹ کی کارروائی سے متعلق بریفنگ دی جارہی ہے۔