اسلام آباد: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے ملاقات ہوئی ہے۔
اس حوالے سے وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی اور اقتصادی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیر خزانہ نے وزارت خارجہ کے مالی مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور وزیر خزانہ نے متعلقہ حکام کو مسائل کے حل کیلئے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کی