|

وقتِ اشاعت :   October 6 – 2022

اسلام آباد:برطانیہ سے 190 ملین پاونڈ کی پاکستان منتقلی کے معاملے پر نیب نے سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی کابینہ کے ارکان کو نوٹس بھیج دیے۔نجی ٹی وی کے مطابق نیب برطانیہ سے رقم پاکستان منتقلی اور اس کے نجی اکاونٹس میں جانے کی تحقیقات کر رہا ہے

،مراد سعید اور غلام سرور خان کو 11 اکتوبر کو نیب میں پیش ہونے کا نوٹس بھیجا گیا ہے۔پرویز خٹک کو 12 اکتوبر، زبیدہ جلال اور حماد اظہر کو 13 اکتوبر کو پیش ہونے کا نوٹس دیا گیا ہے۔شفقت محمود اور شیریں مزاری کو 14 اکتوبر، خالد مقبول صدیقی اور اعجاز شاہ کو 17 اکتوبر کو نیب میں طلب کیا گیا ہے۔علی امین گنڈا پور اور فروغ نسیم کو 18 اکتوبر جبکہ علی زیدی اور خسرو بختیار کو 19 اکتوبر کو نیب پیشی کا نوٹس دیا گیا ہے۔

اعظم سواتی اور اسد عمر کو 20 اکتوبر، عمر ایوب اور محمد میاں سومرو کو 21 اکتوبر، شیخ رشید احمد اور فواد چوہدری کو 24 اکتوبر کو نیب کے دفتر بلایا گیا ہے۔صاحبزادہ محبوب سلطان اور فیصل واوڈا کو 25 اکتوبر کو نیب میں پیش ہونے کا نوٹس بھیجا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق عمران خان کابینہ نے رقم کی منتقلی کے بعد اس کی نجی اکاونٹس میں مبینہ منتقلی کی منظوری دی تھی۔