|

وقتِ اشاعت :   October 7 – 2022

سابق وزیراعظم عمران خان کے وکیل حامد خان نے  چیئرمین پی ٹی آئی کے قومی اسمبلی  سے استعفوں کے فیصلے کو جذباتی قرار دیدیا۔

ٹی وی کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما حامد خان نے کہا کہ عمران خان کا قومی اسمبلی سے استعفے دینے کا فیصلہ جذباتی فیصلہ تھا جو شاید کسی کے مشورے پر کیا گیا۔

دوسری جانب  تحریک انصاف کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ استعفوں کے معاملے پر تحریک انصاف نے مؤقف تبدیل نہیں کیا۔