|

وقتِ اشاعت :   October 11 – 2022

وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف ( PM Shehbaz Sharif ) کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج بروز منگل 11 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہو رہا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے وفاقی کابینہ کا اجلاس 2 ہفتوں بعد طلب کیا گیا ہے۔ وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والا کابینہ کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک کی سیاسی ، معاشی اور داخلی صورت حال زیرغور آئے گی۔ اجلاس میں عمران خان کی گرفتاری سے متعلق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ مختلف آپشنز بھی رکھیں گے۔

آج ہونے والے اجلاس میں حکومت کی حکمت عملی اور اتحادی جماعتوں کی رائے پر بھی بات ہو گی۔

وفاقی کابینہ مختلف ایجنڈا آئٹمز کی منظوری دے گی، اقتصادی رابطہ کمیٹی فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔