کوئٹہ: الیکشن کمیشن بلوچستان کا کہنا ہے کہ کیچ ضمنی الیکشن کے نتائج اکٹھے کرنے میں سکیورٹی صورتحال کے باعث دشواریوں کا سامنا ہے علاقہ دور دراز ہونے اور سکیورٹی صورتحال کی ابتری کے باعث تمام پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج تاحال صحیح اور مکمل طور پر موصول نہیں ہوسکے ہیں ڈپٹی ڈائریکٹر الیکشن کمیشن سید نذیر نے روزنامہ آزادی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے مختلف پولنگ اسٹیشنوں میں تعینات عملہ گزشتہ روز رات گئے تک الیکشن کمیشن تک نہیں پہنچ سکے جس کے باعث الیکشن کمیشن کی جانب سے حتمی نتائج کا اعلان کرنے میں تاخیر ہورہی ہے۔