|

وقتِ اشاعت :   February 7 – 2023

گوادر:محکمہ فشریز اور پاکستان کوسٹ گارڈ کی غیر قانونی ٹرالنگ میں مصروف ٹرالر مافیا کے خلاف مشترکہ کارروائی غیر قانونی ٹرالنگ میں ملوث ٹرالرکو عملہ سمیت دھر لیا۔ فشریز پٹرولنگ ٹیم گوادر نے ٹرالر المدینہ ٹو نمبر 22090 B کو گوادر کے سمندری حدود میں ٹرالنگ کرتے ہوئیدھر لیا۔

سکریٹری فشریز بلوچستان اور ڈی جی فشریز بلوچستان کی جانب سے بلوچستان کے سمندری حدود میں ٹرالنگ کے لئے زیرو ٹولرینس پالیسی کے تحت تمام اسٹیشن میں ہمہ وقت پٹرولنگ ٹیم گشت پر مامور ہیں۔واضح رہے کہ چند دن پہلے علاقے میں ماہیگیروں کی جانب سے ٹرالروں کی شکایت کی گئی جس پرفشریز گوادر نے کاروائی کرتے ہوئیگوادر کے سمندری حدود میں داخل ہونے ٹرالر کو در لیا جبکہ تین ٹرالر گہرے سمندر کو فرار ہوگئے۔