|

وقتِ اشاعت :   February 9 – 2023

ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائرمیں17کروڑ ڈالر کی مزید کمی کے بعد پاکستان کے ڈالر ذخائر 10 سال کی کم ترین سطح پر آگئے۔

اعداد وشمار کے مطابق اسٹیٹ بینک کے پاس 3 ارب ڈالر سے بھی کم ذخیرہ رہ گیا۔ سرکاری خزانے میں اس وقت 2ارب91 کروڑ ڈالر ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کے مجموعی ڈالر ذخائر کا حجم ساڑھے 8ارب ڈالر ہے۔ سرکاری ذخائر 2 ارب91 کروڑ ڈالر اور بینکوں کے پاس5 ارب62 کروڑ ڈالر موجود ہیں۔

مرکزی بینک سے جاری اعلامیے کے مطابق 3 فروری 2023 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران بیرونی قرضوں کی ادائیگیوں کی وجہ سے زرمبادلہ کے ذخائرمیں کمی ہوئی ہے۔