|

وقتِ اشاعت :   February 15 – 2023

محمکہ انسداد دہشت گردی پنجاب نے صوبے میں دہشت گرد تنظیموں کے سلیپنگ سیلز کو ٹریس کرنے کےلیے سائبر پٹرولنگ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

منصوبے کے تحت سی ٹی ڈی نے سوشل میڈیا پیجز اور ویب سائیٹس کی سرویلنس شروع کر دی ہے۔ حکام کے مطابق سائبرپٹرولنگ سے ہائی پروفائل کیسزٹریس کرنے اور ممکنہ منصوبہ بندی کا علم ہوسکے گا۔

حکام کے مطابق ایک لاکھ27ہزار ویب سائٹس اور پیچز پی ٹی اے کو رپورٹ کردی گئیں جبکہ 74 ہزار 223 سائٹس کو بلاک کروادیا گیا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد تنظیمیں سوشل میڈیا پر کوڈ ورڈز میں پیغامات پہنچاتی ہیں۔