|

وقتِ اشاعت :   February 21 – 2023

رمضان المبارک کے آغاز سے ایک ماہ قبل ہی کھجور مہنگی ہونے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

کراچی کے بازاروں میں رمضان سے قبل کھجور کی قیمتیں بڑھ گئیں۔۔ اچھی کھجور 500 روپے سے لیکر 2 ہزار 800 روپے کلو میں فروخت کی جارہی ہے۔

مارکیٹ میں ایران کی زاہدی کھجور 400 روپے کلو میں دستیاب ہے جبکہ ایران کی ربی کھجور550 روپے فی کلو میں فروخت کی جارہی ہے۔

ایران کی مضافاتی کھجور 400 سے 550 روپے کلو جبکہ اجوا کھجور2800روپے تک میں فروخت ہونے لگی۔