|

وقتِ اشاعت :   March 1 – 2023

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ  بطور وکیل کہہ رہا ہوں کہ یہ پٹیشن چار، تین کے تناسب سے خارج ہوگئی ہے۔

اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہےکہ انتخابات کے حوالے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ موصول نہیں ہوا، ٹی وی کے ذریعے مجھ تک پہنچا ہے، تحریری فیصلہ پڑھنے تک اور کابینہ میں اس پر بحث کرنے تک میں بطور وزیر قانون اس پر بات نہیں کرسکتا۔

 اعظم نذیر تارڑ کا کہنا  تھا کہ  وکیل کی حیثیت سےکہوں گا کہ یہ پٹیشن  چار، تین کے تناسب سے خارج ہوگئی ہے۔

وفاقی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ اس سے قبل جسٹس یحییٰ اور جسٹس اطہر من اللہ نے بھی ازخود نوٹس پر اختلاف کیا تھا، آج فیصلے میں دو جج صاحبان نے مزید کہہ دیا ہےکہ یہ قابل سماعت نہیں۔

 ان کا مزیدکہنا تھا کہ میں وزیر کی حیثیت سے نہیں بطور وکیل کہہ رہا ہوں کہ یہ پٹیشن چار، تین کے تناسب سے خارج ہوگئی ہے اور اس پر فیصلہ لاہور ہائی کورٹ اور  پشاور ہائی کورٹ  میں ہونا چاہیے جہاں اس حوالے سے درخواستیں دائر ہیں۔