|

وقتِ اشاعت :   March 13 – 2023

لاس اینجیلس: جنوبی بھارتی فلم انڈسٹری  کے گانے ’ناتو ناتو‘ نے بہترین اوریجنل گانے کا آسکر ایوارڈ جیت لیا۔

مشہور ہدایتکار ایس ایس راجا مولی کی ہدایتکاری میں بننے والی تیلگو زبان کی ایکشن اور تھرلر سے بھرپور ہٹ فلم ’آر آر آر‘ کے گانے ناتو ناتو نے آسکر جیتنے والا پہلا بھارتی گانا بن کر تاریخ رقم کر دی ہے۔

بلاک بسٹر گانے نے 95 ویں اکیڈمی ایوارڈز میں لیڈی گاگا اور ریحانہ جیسی امریکی گلوکاراؤں کے گانوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے بہترین اوریجنل گانے کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا ہے جس پر تیلگو فلم انڈسٹری میں خوب جشن منایا جارہا ہے۔

اس کے دلکش ٹیمپو اور کوریوگرافی نے دنیا بھر کے سامعین کو اپنے سحر میں جکڑ لیا اور اسے 95ویں اکیڈمی ایوارڈز کیلئے نامزد کیا گیا۔

دوسری جانب جنوبی بھارتی فلم انڈسٹری کی ایک اور فلم ’The Elephant Whisperers‘ بھی بہترین دستاویزی مختصر فلم کا ایوارڈ اپنے نام کرنے میں کامیاب رہی۔

اس طرح رواں سال 95ویں اکیڈمی ایوارڈز میں آسکرز کیلئے نامزد کیے جانے والی دونوں بھارتی فلموں نے دنیا بھر سے منتخب کئے گئے دیگر نامزد اُمیدواروں کو پیچھے چھوڑ کر آسکر ایوارڈ حاصل کرکے سب کو حیران  کر دیا۔

یاد رہے کہ بھارتی اداکارہ ڈیپیکا پڈوکون کو رواں سال آسکر کی میزبانی کا اعزاز بھی حاصل ہوا ہے جو بھارتی فلم انڈسٹری کیلئے ایک بڑی کامیابی ہے۔