|

وقتِ اشاعت :   March 14 – 2023

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان گھر میں چوہے کی طرح چھپا ہوا ہے،اس کو آج ضرور گرفتار کریں گے۔

شیخو پورہ میں مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہاکارکنوں کو گرفتاری کا کہتا ہے اور خود بیڈ کے نیچے چھپا ہوا ہے، اس کا ایسا علاج کریں گے کہ قومی کو اس سے نجات مل جائے گی۔

انہوں نےکہا عمران خان گھر میں چوہے کی طرح چھپا ہوا ہے،اس فتنے اور فساد کو بوتل میں بند کریں گے۔