آپ نے پیپر یا بائنڈنگ کلپ کو تو دیکھا ہوگا مگر آپ اس کو کس طریقے سے استعمال کرتے ہیں؟
ہوسکتا ہے زمانہ طالبعلمی کے بعد آپ نے اسے کبھی استعمال ہی نہ کیا ہو یا دفتر میں اپنے ارگرد دیکھا ہو مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ یہ چھوٹی سی چیز زندگی کو کتنا آسان بناسکتی ہے؟
یہ روزمرہ کی زندگی کے مختلف کاموں کے لیے انتہائی مددگار چیز ہے جو زندگی کو منظم بنانے میں مدد دیتی ہے۔
یقین نہیں آتا تو اس ویڈیو کو دیکھ لیں آپ ان کلپس کی افادیت جان کر حیران رہ جائیں گے۔
ان سے آپ اپنی تاروں اور ہیڈفونز کو آرگنائز کرسکتے ہیں، اسمارٹ فون کے لیے اسٹینڈ بناسکتے ہیں، چپس کو تازہ رکھ سکتے ہیں اور بہت کچھ ایسا کرسکتے ہیں جس کا آپ نے تصور بھی نہیں کیا ہوگا۔