اسلام آباد : وزیراعظم محمدنواز شریف نے کہا ہے کہ ملک سے دہشت گردی کاخاتمہ اور پر امن پاکستان ہماری پہلی ترجیحی ہے ،آخری دہشت گرد کے خاتمے تک دہشت گردی کیخلاف جاری جنگ جاری رہے گی ، کراچی آپریشن ہر صورت منطقی انجام تک پہنچائیں گے کوئی رکاوٹ آڑے نہیں آنے دیں گے ،سندھ اور کراچی میں رینجر کی کارروائیوں میں تیزری لائی جائے گی اور رینجرز سے ہر قسم کا تعاون کریں گے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمہ کے روز وزیراعظم ہاؤس میں اپنے زیرصدارت ہونے والے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں سینئر وزراء اور دیگر رفقاء سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،میڈیا رپورٹس کے مطا بق اجلاس میں وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان ، وزیرخزانہ اسحاق ڈار ، وزیراطلاعات و نشریات پروزیز رشید ، وزیر ترقی و منصوبہ بندری احسن اقبال ، وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق ، سینٹر مشاہد اللہ ، وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز،معاون خصوصی طارق فاطمی ، معاون خصوصی عرفان صدیقی ، معاون خصوصی ، ڈاکٹر آصف کرمانی ، و دیگر نے شرکت کی ہے ،وزیراعظم ہاؤس میں اجلاس 4گھنٹے تک جاری رہاہے اور اس اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں رپورٹ کے مطابق اجلاس میں باچا خان یونیورسٹی پر حملے کی شدید الفا ظ میں مذمت کی گئی ہے اور حملے میں شہید ہونے والے افراد کے درجات کی بلندی کے دعا بھی کی گئی ہے جبکہ ایک منٹ کی خاموشی اختیار کر کے شہداء کو خراج عقیدت بھی پیش کی گئی ، اجلاس میں وزیراعظم محمد نواز شریف نے بیرونی دوروں سے متعلق بھی اپنے رفقاء اور وزراء کو آگا ہ کیا ، رپورٹس کے مطابق اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان ، آپریشن ضرب ، عضب ، کراچی آپریشن ، ،افغانستان سے متعلق امور ، سعودی عرب ایران ،کشیدگی ، پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے جبکہ ملک کی اندرونی سکیورٹی ، سیاسی ،یگر داخلی معاملات سمیت اہم امور کا جائزہ لیا گیا ہے اس کے علاوہ سندھ اور وفاق کے درمیان رینجزز اختیارات سے متعلق اختلافات اور وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے کی گزشتہ روز کی گئی پریس کانفرنس پر بھی بات چیت کی گئی ہے ،رپورٹس کے مطابق اجلاس میں کراچی آپریشن کو ہر حال میں منطقی انجام تک پہچانے اور دہشت گردوں اور سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک آپریشن ضرب عضب جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ رینجزز کو کراچی اور سندھ میں آپریشن کے لیے ہر ممکن تعاون کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ آ پریشن ضرب عضب کے موثر نتائج برآمد ہوئے ہیں اور دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے ، دہشت گرد اب بھاگنے پر مجبور ہیں ، دہشت گردی کے واقعات میں کمی سے ملک میں سرمایہ کاری کو فروغ مل رہا ، پاکستان ترقی کی راہ پر گامز ن ہو گیا ہے اب بین الاقوامی ممالک بھی پاکستان کی ترقی کا اعتراف کر رہے ہیں ہم معاشی ترقی خوشحالی کے لیے حکومت درست سمت پر گامزن ہے ،انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا خاتمہ اور پر امن پاکستان اولین ترجیحی ہے ، �آخری دہشت گرد کے خاتمے تک دہشت گردی کیخلاف جنگ جاری رہے گی ،دہشت گردوں اور انکے سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے ، معصوم بچوں اور لوگوں کا قتل عام کرنے کی اجازت کسی کو بھی نہیں دیں گے ۔