کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری سے کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے جمعہ کے روز وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ میں ملاقات کی۔ خوشگوار ماحول میں ہونے والی طویل دورانیہ کی اس ملاقات میں صوبے میں امن وامان کی صورتحال سمیت دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور اس بات سے اتفاق کیا گیا کہ صوبے میں امن وامان کی بحالی کے حوالے سے سیاسی وعسکری قیادت کے ایک صفحہ پر ہونے کی وجہ سے صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے اور اس عزم کا اظہار بھی کیا گیا کہ امن وامان کی مکمل بحالی کے لئے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔ قبل ازیں وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ پہنچنے پر وزیراعلیٰ بلوچستان نے کمانڈر سدرن کمانڈ کا استقبال کیا۔